بیماریوں کے تدارک کے لئے اور نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عارف علوی
بیماریوں سے بروقت بچاؤکے ذریعے شعبہ صحت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے،صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیماریوں کے تدارک کے لئے عوام میں بھرپور آگاہی مہم اور نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، اقوام کی ترقی کے لئے تعلیم اور صحت بنیادی ستون ہیں۔
میڈ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بیماریوں سے بروقت بچائو کے ذریعے شعبہ صحت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، ابتدائی طبی امداد کی تربیت سمیت جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی اپنا کر بیماریوں سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ طبی شعبہ سے وابستہ افراد اخلاقیات اور اِنسانی اقدار کو مدنظر رکھیں، غذائیت کی کمی اور ذہنی و جسمانی کمزوری پر قابو پانے کیلئے بھی اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے میڈیکل سائنس میں بے پناہ تبدیلیاں آ رہی ہیں، جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ رویوں میں تبدیلی کے علاوہ رسیرچ اور ڈویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ صدر نے شعبہ صحت کی بہتری کے لئے ڈیٹا مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ لوگوں تک ٹیکنالوجی کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران لوگوں نے ہمدردی سے کام لیا، کورونا کی وباء کے دوران پاکستان نے مثالی کام کیا۔ پاکستان کے لئے افریقی مارکیٹ میں بہت مواقع ہیں، اے آئی اور ٹیکنالوجی میں ہماری اپروچ مناسب نہیں ہے، فیصلہ سازی کی غلطیاں اور کرپشن جیسے مسائل کا سامنا ہے۔عالمی حدت کا مقابلہ کرنے کے لئے نہ صرف حکومتی بلکہ انفرادی سطح پر بھی کوششوں کی ضرورت ہے، صحت کے معاملہ میں احتیاط بہترین چیز ہے، کیوبا نے صحت کی سہولیات کے معاملہ میں بہت ترقی کی ہے، پاکستان کے نظام میں بہت کمزوریاں ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، فارما انڈسڑی کو ملک کی بڑھتی آبادی میں اضافہ کو روکنے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کی مصنوعات کو تیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے چیمبر بہترین کام کررہا ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ہلال احمر، گرل گائیڈز اور بوائے سکائوٹس کو تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا اہتمام کرنا چاہئے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago





