فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات لگا کر متعدد گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ
پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295بی اور 295 سی کے تحت ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے

صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات لگا کر متعدد گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔
تحصیل جڑانوالہ کے پادری عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ عیسیٰ نگری میں واقع سیلویشن آرمی چرچ، یونائیٹڈ پریس بیٹیرین چرچ اور شہرون والاچرچ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عیسائی جس پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس کے گھر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295(بی) اور 295 (سی) کے تحت ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
I am gutted by the visuals coming out of Jaranwala,#Faisalabad. Stern action would be taken against those who violate law and target minorities. All law enforcement has been asked to apprehend culprits and bring them to justice. Rest assured that the government of Pakistan stands… https://t.co/GHWUGA1NNq
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 16, 2023
چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم، بشپ، پادری اور عام لوگ جڑانوالہ کے واقعے پر گہرے دکھ اور غم میں مبتلا ہیں، بائبل کی بے حرمتی کی گئی ہے اور عیسائیوں کو اذیتیں دی گئی ہیں اور ان پر قرآن پاک کی خلاف ورزی کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انصاف فراہم کرنے والوں اور تمام شہریوں کی حفاظت سے انصاف اور کارروائی کے لیے پکارتے ہیں کہ وہ فوری مداخلت کریں اور ہمیں یقین دلائیں کہ ہماری جانیں ہمارے اپنے وطن میں قیمتی ہیں جس نے ابھی ابھی جشن آزادی منایا ہے۔
پنجاب پولیس کے سربراہ عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں پتلی گلیوں میں 2 سے 3 مرلے پر مشتمل چھوٹے گرجا گھر واقع ہیں اور ایک مرکزی چرچ بھی موجود ہے، انہوں نے گرجا گھروں کے کچھ حصوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ عیسائی برادی سے تعلق رکھنے والے علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ لوگ ان کے خلاف ہو گئے تھے۔ تاہم عیسائی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 2 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 6 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 6 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 4 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 4 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 44 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 5 گھنٹے قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)







