پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
خوشاب : پی پی 84میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہی۔ الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے علی حسنین خان، نون لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں، مسلم لیگ نون کے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کے رکن ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے۔
پی پی 84 حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 13 کو انتہائی حساس جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پی پی 84 میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں سے مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جبکہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کی PP-84خوشاب کی عوام سے خاص اپیل کی ہے کہ ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ووٹر کرونا سے تحفظ کیلئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں ، پولنگ عملہ اپنے فرائض غیر جانبداری اورذمہ داری سے سر انجام دے۔
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 5 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 2 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 2 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 7 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 3 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 5 گھنٹے قبل