یو اے ای کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کے خواہشمندہیں،انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔یواے ای سفیر نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے پاکستان کے معاشی اور مالی استحکام کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے اس سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کوپ 28 سمٹ کی کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور توقع ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت ان کی مسلسل حمایت جاری رکھے گی

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 19 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل





