نیوزی لینڈ: جنوب مغربی بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن رواں برس گرمیوں میں باضابطہ طور پر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس اپنے منگیتر کلارک گیفولڈ سے گرمیوں میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم ابھی انہوں نے باقاعدہ کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں کیونکہ جیسنڈا کا ماننا ہے کہ ان کی یہ سب کرنے کی اب عمر نہیں ہے ۔
40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔
جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمنٹ میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔ اس اچانک ملاقات کے بعد لیبر پارٹی کی اُبھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا ، جسنڈا اور آرڈرن نے جوڑے کے پہلے بچے کو جنم دیا اور ہونے والی بیٹی کا نام 'نیو ٹی آروہا' رکھا۔
جیسنڈا آرڈرن،خواتین رہنماؤں میں دوسری ایسی سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پہلی خاتون رہنما تھیں جنہوں نے وزارت کے عہدے پر رہتے ہوئے اولاد کو جنم دیا۔ بے نظیر بھٹو نے 1990 میں بڑی بیٹی بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 13 hours ago

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 16 hours ago

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 14 hours ago

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 17 hours ago

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 17 hours ago

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 10 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 hours ago

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 12 hours ago

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 13 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 16 hours ago

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 16 hours ago

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 16 hours ago











.jpg&w=3840&q=75)