Advertisement
تجارت

زیتون کی کاشت کیلئے گرم علاقے اور پانی کے اچھے نکاس والی زمینیں موزوں قرار

زیتون کی شاندار پیداوار کے حصول کیلئے اس کی کاشت گرم معتدل درجہ حرارت والے علاقوں میں کی جاسکتی ہے،ڈائریکٹر آئل سیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد آفتاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 17th 2023, 6:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
زیتون کی کاشت کیلئے گرم  علاقے اور پانی کے اچھے نکاس والی زمینیں موزوں قرار

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر آئل سیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد آفتاب نے کہا ہے کہ زیتون کی نئی فصل کی کاشت کیلئے گرم معتدل علاقوں اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین کو موزوں قراردیاگیاہے اور کہا گیا ہے کہ زیتون کی شاندار پیداوار کے حصول کیلئے اس کی کاشت گرم معتدل درجہ حرارت والے علاقوں میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس کی تجارتی کاشت 30سے 45ڈگری شمالی عرض بلد اور جنوبی بلد کے ان علاقوں میں ہوسکتی ہے جہاں شدید سردی نہ پڑتی ہو۔

محمد آفتاب کا کہنا تھا کہ زیتون کی زیادہ تر اقسام میں پھل اور پھول بنانے والی کلیوں کے بننے کے مراحل کیلئے بہار سے قبل سردیوں میں تقریباً دو ماہ کے عرصہ کیلئے روزانہ درجہ حرارت کا اتار چڑھاؤ زیادہ تر 1.5اور 15.5ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنا چاہیے۔انہوں نے زیتون کی برداشت ماہ ستمبر کے دوران شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور بتایاکہ زیتون کاپھل عام طور پر ستمبر میں پک کر تیار ہو جاتاہے جسے وسط ستمبر سے برداشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ زیتون کی کاشت کے ذریعے ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونےوالا350 ارب روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچا کر ملکی معیشت پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹھنڈک کی مطلوبہ ضرورت پوری نہ ہونے کی صورت میں پھول اور پھل نہیں بن سکتے۔انہوں نے بتایاکہ تجربات کے بعد زیتون کی چند اچھی اقسام شمالی پنجاب کیلئے موزوں پائی گئی ہیں جو اس آب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہیں

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 19 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement