اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی،صدر پیپلز یونٹی یونین ہدایت اللہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ملازمین نے ادارے کی نجکاری کے حکومتی اقدام کے خلاف علامتی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
گذشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی سبکدوش ہونے والی حکومت نے کہا کہ اس نے خسارے کا شکار پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پر سینکڑوں ارب روپے خسارے اور بقایا جات کی مد میں واجب الادا ہیں۔
حکومت کا پی آئی اے کی نج کاری کا اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے کے مطابق ہو گا جسے پاکستان نے رواں سال جون میں حاصل کیا تھا۔ جنوبی ایشیائی ملک نے مالیاتی نظم و ضبط کے منصوبوں پر اتفاق کیا جس میں خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری بھی شامل تھی۔
قومی ائیر لائن کی سی بی اے پیپلز یونٹی یونین کے صدر ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے کیونکہ حکومت نے دیگر تمام محکموں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے لیکن پی آئی اے ملازمین کے لیے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا اس بات نے ہمیں پاکستان بھر میں پی آئی اے کے بکنگ دفاتر پر سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک علامتی ہڑتال شروع کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اس کے بعد ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ آخری حربے کے طور پر مکمل ہڑتال کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ہم پرامید ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ دے گی، پی آئی اے کی نجکاری کو روکے گی اور ہماری تنخواہوں میں مناسب اضافہ نافذ کرے گی، اگر نگران حکومت پی آئی اے کی نجکاری کو واپس نہیں لے سکتی تو کم از کم اس عمل کو نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک روک سکتی ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل







