6 وکلاء نے قانون کے مطابق ملنے کی درخواست دی لیکن صرف ایک وکیل کو ملنے کی اجازت دی گئی،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،
نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ہم نے 6 وکلاء کے حوالے سے ملاقات کےلئے درخواست دی کہ قانون کے مطابق ہمیں ملنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل رولزمیں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ صرف ایک بندہ مل سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے میں آرڈر کیا کہ قانون کے مطابق ،جیل مینول کے مطابق معاملات کو دیکھیں لیکن جیل انتظامیہ نے صرف بیرسٹر عمیر نیازی کو ملنے کی اجازت دی۔ قانون میں وکلاء ٹیم کو ملنے کی اجازت ہے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے باجود روک دیا گیا.
لیگل ٹیم کو خان صاحب سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،ان کی مرضی سے صرف بیرسٹر عمیر نیازی کو ملنے دیا گیا ہے،قانون میں وکلاء ٹیم کو ملنے کی اجازت ہے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے باجود روک دیا گیا. pic.twitter.com/xC0nKtv8B2
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) August 17, 2023
سابق وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ مرضی جیل حکام کی نہیں ہوتی کہ کس نے ملنا ہے اور کس نے نہیں، جو شخص جیل میں ہوتا ہے اس کی مرضی ہوتی ہے کہ مجھے کس سے ملنا ہے یا اس کی فیملی بتائے گی کہ ہم ملنا چاہتے ہیں۔ قانون کے مطابق ہفتے میں 6 دن جیل میں ملاقات ہو سکتی ہے لیکن یہاں یہ کہا جا رہا ہے کہ صرف ایک دن ملاقات ہو سکتی ہے، ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے اور پھر ان کے وکلا کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی، ان کی فیملی کے دوسرے ممبران ،ان کے ڈاکٹرز اور پارٹی کے دوسرے سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے بھی ہم نے لسٹ دی ہوئی ہے لیکن ان کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،یہ زیادتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اور ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل ہونی چاہیے۔اور اگر حکم کی تعمیل نہیں ہوتی تو توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 6 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 6 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 15 منٹ قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 5 گھنٹے قبل












