لورن ڈکسن نے ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا

نیوزی لینڈ کی ایک عدالت نے ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقدمے کی سماعت کے اختتام پر خاتون کو اپنی تین بیٹیوں کے قتل کا مجرم قرار دیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق، لورن ڈکسن پر الزام تھا کہ اس نے اپنی جڑواں بیٹیوں 2 سالہ مایا اور کارلا، اور سب سے بڑی 6 سالہ بیٹی لین کا گلا گھونٹ کر قتل کیا جب کہ اس کا شوہر اس وقت اپنے ساتھیوں کے ساتھ باہر کھانا کھا رہا تھا۔ ڈکسن نے لڑکیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، لیکن کہا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک ذہنی عارضے میں مبتلا تھی۔
ان لڑکیوں کو جنوبی جزیرہ تیمارو میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا، کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ کی ایک جیوری نے ڈکسن کو قتل کے تمام معاملات کا قصوروار پایا۔ نیوزی لینڈ میں قتل کی سزا کم از کم 10 سال قید ہے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران، استغاثہ اور دفاعی وکلاء نے اتفاق کیا کہ ڈکسن ذہنی طور پر بیمار تھی جب اس نے اپنی بیٹیوں کو قتل کیا۔ لیکن وہ اس بارے میں متفق نہیں تھے کہ آیا اس کی ذہنی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اس سے بے خبر تھی کہ وہ کیا کر رہی ہے۔
عدالت میں ڈسٹرکٹ اٹارنی اینڈریو میکری نے جیوری کو بتایا کہ غصے نے ڈیکاسن کو اپنی بیٹیوں کو قتل کرنے پر مجبور کیا لیکن ڈکسن کے دفاعی وکیل کیرن بیٹن نے تصدیق کی کہ لڑکیوں کا قتل غصے اور ناراضگی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ اس لیے ہوا کہ ڈکسن ایک شدید ذہنی بیماری میں مبتلا تھی۔
لورن ڈکسن نے ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کی استدعا کی لیکن نیوزی لینڈ کی عدالت نے اس پر لگائے گئے تمام الزامات پر سزا سنا دی

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 7 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل













