90 روز میں الیکشن کی بجائے پہلے نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں گی،الیکشن کمیشن
نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی،نوٹیفکیشن


الیکشن کمیشن کا 90 روز میں الیکنش کی بجائے پہلے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران و سیکریٹری کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کےلئے نئی حلقہ بندیاں کی جائے گی، قومی اور صوبائی حلقوں کی از سر نو حلقہ بندیاں ہوں گی۔21 اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کےلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی۔ نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن 10 نومبر سے 9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلےکرےگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، ملک بھر میں8 ستمبر سے7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، 5 ستمبرسے7 ستمبر تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائےگا، حلقہ بندیوں سےمتعلق انتظامی امور 31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی،14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنےکے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرےگا۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہےکہ ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی اشاعت کردی گئی ہے، الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنےکا پابند ہے۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 2 hours ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 2 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago




