الیکشن کمیشن نےتمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے سالانہ آمدنی واخراجات اور فنڈنگ کے ذرائع طلب کر لیے
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت یاد دہانی کرائی ہے کہ انہیں جون 2023 میں ختم ہونے والے مالی سال 2022-23 کے لیے اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے الیکشن کمیشن میں 29 اگست 2023 تک جمع کرانے ہوں گے۔
سالانہ آمدنی اور اخراجات،فنڈنگ کے ذرائع،اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو۔
بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو کوئی فنڈ نہیں ملا۔
گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم۔ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔ پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔ فنڈز کے ذرائع کے لیے فارم۔ڈی پرفارما بھی ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فارم میں اوور رائیٹنگ قابلِ قبول نہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی سال کے گوشوارے مانگ لیے#GNN #NewsUpdate #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/4AsaJA85RJ
— GNN (@gnnhdofficial) August 17, 2023

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 21 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 20 گھنٹے قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 21 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- ایک دن قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 18 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 15 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 17 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 17 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



