اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار 2 دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران ڈریپ کے نمائندے اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ڈریپ کا موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرےاور قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈر کی قیمت مقرر کرنے کا حکم کے پی حکومت کی درخواست پرجاری کیا، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قیمت مقرر نہ ہونے پرسپلائرز من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔سربراہ ڈریپ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کہ آکسیجن وزارت صنعت کے ماتحت ہے ہمارا اس سے تعلق نہیں ہے ۔
دوران سماعت سی ای او ڈریپ نے عدالت کو بتایا کہ وینٹی لیٹرز سمیت کئی آلات ملک میں تیار ہو رہے ہیں۔ ملک میں کورونا سے متعلق کسی بھی دوائی کی قلت نہیں۔ ایکٹمرا انجیکشن کے علاوہ کئی ادویات کا کئی ماہ کا سٹاک موجود ہے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیئے کہ ایکٹمرا کے حوالے سے کافی منفی رپورٹس ہیں۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا این ڈی ایم اے کے سارے معاملات میں گڑ بڑ ہے۔ عدالت نے این ڈی ایم اے کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی ایم او کو طلب کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان اسٹیل مل سے آکسیجن کی بڑی مقدار مل سکتی ہے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اسٹیل مل کا آکسیجن پلانٹ کم و بیش 40 سال پرانا ہے، آکسیجن پلانٹ فعال کرنے میں ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی، عدالت کو آکسیجن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 7 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 4 گھنٹے قبل