صدر آرٹیکل 75(1) کے تحت بل کو منظور کیے بغیر واپس بھیج سکتے ہیں،بیرسٹر سیف

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے صدر علوی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی کے لیے صدرِ مملکت کی منظوری ضروری ہے، صدر آرٹیکل 75(1) کے تحت بل کو منظور کیے بغیر واپس بھیج سکتے ہیں۔
محمد علی سیف نے کہا کہ صدر مملکت ان دونوں بل سے متفق نہیں تھے اور جب بلز ان کے سامنے پیش کئے گئے تو انہوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا لیکن معینہ مدت کے گزرنے کے بعد اس بلز کو حفیہ طریقے سے منظور کر لیا گیا اور وہ صدر مملکت کی مرضی کے بغیر گزٹ نوٹیفائی بھی ہو گئے اور آج وہ قانون بھی بن گئے۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور حقائق کو منظر عام پر لانا چاہیے کیوںکہ جب تک حقائق منظر عام پر نہیں آئیں گ اس قانون کو قانون نہیں سمجھا جائے گا۔
صدر مملکت کی ٹویٹ پر رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا رد عمل۔#StayStrongArifAlvi #کپتان_کو_جیل_سے_نکالو pic.twitter.com/HmavTBEeGv
— PTI (@PTIofficial) August 21, 2023
رہنما پاکستان تحریک انصآف کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 75 ون بالکل واضع ہے، آرٹیکل 75 ون میں واضع لکھا ہوا ہے کہ صدر مملکت یا تو کسی بل کو منظور کریں گے اور اگر ان کو کوئی اعتراض ہے تو وہ بل کو واپس بھیج دیں گے، بل واپس بھیجتے وقت کسی تحریری تبصرے یا رائے کی ضرورت نہیں، آرٹیکل 75ون کے تحت صرف پیغام دینا ہو گا کہ بل واپس کیا جا رہا ہے، بل مقررہ مدت کے بعد خود بخود قانون نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی طرف سے واپس بھیجنے پر بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے گا اور واپس صدر کو منظوری کےلئے بھیجا جائے گا اور پھر اگر صدر مملکت اس کی منظوری نہیں دیتے تو آئین کے آرٹیکل 75 ٹو کے تحت وہ خود بخود قانون بن جائے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی کی ٹویٹ کا تعلق آرٹیکل 75 ون سے ہے 75 ٹو سے نہیں ہے یعنی صدر کے پاس بل آیا انہوں نے اس کی منظوری نہیں دی اور واپس ادارے کو بھیج دیا۔
انہوں نے کہا کہ خود بخود قانون بننا مشترکہ پارلیمانی منظوری کے بعد کا عمل ہے، ان ترامیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی ، دوبارہ پارلیمانی عمل سے گزارنا پڑے گا، صدر کو اندھیرے میں رکھ کر قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن قانون کا مذاق ہے ، سپریم کورٹ کو قانون سازی کے آئینی عمل کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اب صدر مملکت سپریم کورٹ کو خط لکھیں،آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ اس کو ریفرنس کے طور پر قبول کرتے ہوئے اس پر کارروائی کرے اور فیصلہ کرے کہ اس قانون کی کیا حیثیت ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 17 منٹ قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل





