Advertisement

کینیڈا کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب

حکومت نے 35 ہزار افراد کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 21st 2023, 5:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیڈا  کے جنگلات میں  آگ پر قابو پانے کے لیے  فوج کو طلب

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات میں تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے حکومت نے فوج کو طلب کر لیا، حکومت نے 35 ہزار افراد کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برٹش کولمبیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے اور غیرضروری سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ویسٹ کیلوینا کے فائر چیف جیسن بولنڈ نے کہا کہ ان کو گزشتہ 4 دنوں میں آگ پر قابو پانے کے بعد کچھ امید نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال میں بہتری آئی ہے اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کا استعمال کر رہے ہیں جس نے ایک لاکھ 50 ہزار کی آبادی والے شہر کو خطرے میں ڈالا ہواہے۔برٹش کولمبیا کے صوبائی حکام نے آگ سے متاثرہ علاقے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی کل تعداد کا تاحال کوئی تخمینہ نہیں لگایا۔

جنگل کی اس آگ نے مقامی وسائل کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث وفاقی حکومت کی مدد کے ساتھ ساتھ دیگر 13 ممالک کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے،اس دوران چار فائر فائٹرز ڈیوٹی کے دوران آگ سے جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں،تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ جل گیا ہے اور دھوئیں کے بادل امریکاکے مشرقی ساحل تک پھیلے ہوئے ہیں۔سرکاری حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ علاقے میں خشک سالی جیسی صورتحال کے سبب لگنے والی آگ موسم خزاں تک جا سکتی

Advertisement
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 18 hours ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 24 minutes ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
Advertisement