سیلاب کے باعث متعدد بند ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا


دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،متعدد گاؤں زیر آب آ گئے
دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب کے باعث متعدد بند ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی گاؤں زیرآب آنے سے دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، شہری اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ بابا فریدپل، موضع ببلانہ، فیروزپور، چستیاں کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی جس سے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرکاری سکولز بند کر دئیے گئے ہیں، 6 سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل رہیں گی، بند ہونے والے سکولز میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، بند ہونے والے سکولز میں ٹبی لال بیگ ،نورا رتھ، جلال جموں، ماڈھو فیروزکا اور سالم رتھ شامل ہیں۔
ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر 2لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج گزرنے کا امکان ہے ، اس وقت پانی کی آمد 144135کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 144135کیوسک ہے، پاک فوج کے دستے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں، تمام تر امدادی کاروائیوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنز اوکاڑہ ذیشان حنیف خود کر رہے ہیں
پاک فوج کا ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ہزاروں متاثرہ افراد میں لگ بھگ 16ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیاہے

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 minutes ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago






