Advertisement
پاکستان

نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات سے متعلق وزیر تعلیم کا اہم اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ‏شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 6th 2021, 9:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ   نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ‏شیڈول کے مطابق ہوں گے،  نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ   امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔  9 اور 11 کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لیے ‏جائیں گے۔

قبل ازیں کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے حوالے سے وزرائے تعلیم کے ‏اجلاس ‏میں فیصلہ کیا گیا کہ اے لیول کے امتحانات شیڈول کےمطابق لئےجائیں گے جب کہ ‏دسویں ‏اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں کے امتحانات سے پہلے لیے جائیں گے۔

Advertisement