Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آفیشنل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 21st 2023, 8:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سائفر کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں آج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی کو آفیشنل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی اِن کیمرہ سماعت کی اور غیر متعلقہ وکلا، صحافیوں اور دیگر افراد کوعدالت سے باہر جانے کی ہداہت کردی۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 19 hours ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • an hour ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 10 minutes ago
Advertisement