پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں چھے ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا،پی ایف ایف
ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، لبنان، لاؤس، ملائشیا اور بھوٹان حصہ لیں گے،پاکستان فٹ بال فیڈریشن


پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم 18 سے 30 ستمبر تک سعودی عرب میں خواتین کے چھے ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔
پی ایف ایف کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، لبنان، لاؤس، ملائشیا اور بھوٹان حصہ لیں گے۔ پی ایف ایف جلد خواتین کھلاڑیوں کے ایک تربیتی کیمپ کا اعلان کرے گا۔اس میں آیندہ ٹورنامنٹ کے لیے خواتین اسکواڈ کی تیاری کی جائے گی۔
پاکستان نے آخری بار رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔اس میں کوموروس اور ماریشس نے بھی حصہ لیا تھا۔ گرین شرٹس نے کوموروس کو شکست دینے کے بعد ماریشس کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کھائی لیکن ٹورنامنٹ کا اختتام سعودی عرب کے خلاف 1-1 گول سے برابرکھیل کر کیا تھا۔یہ ٹورنامنٹ سعودی عرب نے جیت لیا تھا۔
پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں سے ایک ستمبر 2022 میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپیئن شپ میں مالدیپ کے خلاف 7-0 سے جیت تھی۔ رواں سال اپریل میں پاکستان نے تمام مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس 2024 کے کوالیفائی میچ میں تاجکستان کو ایک صفر سے شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔
طویل وقفے کے بعد،ستمبر 2022 میں باقاعدہ بین الاقوامی فٹ بال میں واپسی کے بعد یہ کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح تھی۔ اس سے قبل ٹیم نے صرف دوستانہ میچوں یا سعودی عرب میں چار ملکی کپ جیسے نمائشی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پاک بحریہ کاسمند ر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 17 گھنٹے قبل

چند وکیلوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا، ہدایتکارہ سنگیتا کا الزام
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 11 منٹ قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 17 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 19 منٹ قبل

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ میں بیان
- 35 منٹ قبل

سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی سازشیں ناکام، حملہ آور بھارتی نکلے
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 17 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 3 منٹ قبل




