فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی جگہ آباد کاروں کو آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اقوام متحدہ

.jpg&w=3840&q=75)
اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں کی مسماری پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار ٹور وِنس لینڈ نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسکولوں کو مسمار کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی جگہ آباد کاروں کو آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے باور کرایا کہ یہ آباد کاری غیر قانونی ہےاور دونوں فریقوں کے درمیان امن کے امکانات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں فریقوں نے زمینی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یکطرفہ اقدامات کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا، جس میں بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے زون A میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے، فلسطینیوں کی عسکری سرگرمیوں کی روک تھام اور آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملےروکنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں سیاسی افق کی طرف پیش رفت نے ایک خطرناک اور غیر مستحکم خلا کو جنم دیا ہے اور اس خلاء کو ہر طرف سے انتہا پسندوں نے پر کیا ہے۔ 25 جولائی سے 15 اگست کے درمیان 16 فلسطینی مارے گئے۔ان میں 5 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تشدد کی کارروائیوں میں 59 بچوں سمیت 137 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل







