ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنا کر آیا ہوں،ڈاکٹر ندیم جان


نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنا کر آیا ہوں،عوام کی فلاح وبہبود ہمارا ایجنڈا اور مشن ہے،ادویات کی کوالٹی پر اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
نگران وفاقی وزیر صحت کی زیر نگرانی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس متعقد ہوا،اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے وزیر صحت کو بریفنگ دی ۔وزیر صحت کو ڈریپ کے فنکشن چیلنجز اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے صحت کے شعبے کی بہتری اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ قلیل مدت میں ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنا کر آیا ہوں۔
نگران وزیر صحت نے کہاکہ ادویات کی کوالٹی پر اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ادویات کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ پاکستان کی مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے، ادویات کی برآمدات کو مربوط کاوشوں کے ذریعے دوگنا کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
ندیم جان نے کہا کہ ملک بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ادویات کی مصنوعی قلت کو روکنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی تشکیل دیں گے ۔ ڈریپ ادویات کی قلت کو ختم کرنے کیلئے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کرے گا جس پر عوام اور خوردہ فروش جیو ٹیگنگ کے ذریعے ادویات کی قلت کی شکایت کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ایپ کی لانچنگ کو 72 گھنٹے کے اندر یقینی بنایا جائے۔عوام کی شکایات کے ازالے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ادویات کی قلت کو خود مانیٹر کروں گا ۔ ایپلی کیشن کے ذریعے ادویات کی قلت کی شکایت کا سراغ لگایا جا سکے گا ۔ شکایات پر کی جانے والی کارروائیوں کو شکایت کنندہ کی طرف سے دیکھا جا سکے گا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل








