پی پی 84 ضمنی انتخاب : خوشاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
خوشاب :غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم کلو نے کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کا میدان مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر مار لیا۔ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم کلو نے 73 ہزار 81 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی حسین بلوچ کو 62 ہزار 903 ووٹ ملے۔ حلقے میں ٹرن آوٹ 52اعشاریہ 99 فیصد رہا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈالے گئے دروست ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 297 رہی جبکہ 2ہزار 792ووٹوں کی تعداد مسترد ہوئی ۔
واضح رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے رکن ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پی پی 84 خوشاب میں فتح پر عوام اور پارٹی امیدوار ملک معظم کلو کو مبارکباد دیتا ہوں۔انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں لکھا کہ عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ! یہ عوام کی طرف سے اس خدمت کا بھی اعتراف ہے جو مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کی تھی اور یہ ووٹ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا ووٹ ہے۔ اللہ تعالیٰ نےموقع دیاتوپہلےسےزیادہ جذبےاوررفتارسےخدمت کریں گے۔
پی پی 84 خوشاب میں انتخابی فتح پر عوام اور پارٹی امیدوارملک معظم کلو کو مبارکُباد۔ عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیاہے۔ الحمداللہ یہ عوام کی طرف سے اس خدمت کا بھی اعتراف ہے جو مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کی تھی۔ اور یہ ووٹ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا ووٹ ہے!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 5, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شہر میں عوام نے ن لیگ کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بیانیہ کے ہر صوبے سے تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔
ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیہ کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2021
نوازشریف کو مائنس کرنے والو! دیکھو اللّہ کے کام! صرف نوازشریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہوچکے ہیں۔ pic.twitter.com/Tb04OSI2D2
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 4 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 4 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل