Advertisement
پاکستان

کراچی این اے 249 ، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں کا دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ

کراچی : کراچی کے حلقے این اے 249 پر دوبارہ گنتی بھی متنازع ہوگئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ الیکشن میں شامل تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 7th 2021, 1:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق  این اے 249 کےضمنی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آغازجاری تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں  جن میں  مسلم لیگ ن ،  پی ایس پی ، پی ٹی آئی   نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔ تحریک انصاف  نے الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا  اعلان کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، امجد آفریدی ساڑھے دس بجے درخواست دائر کریں گے۔ امجد آفریدی نے  مطالبہ کیا ہے کہ ہماراووٹ چوری ہواہے اس لیے  ری پول کروایاجائے، ڈسکہ میں ری پول کیاگیا،یہاں دوبارہ انتخاب کیوں نہیں ہوسکتا۔پاک سرزمين پارٹی کے رہنما سید حفیظ الدین کا کہنا ہے کہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں کیونکہ تمام جماعتیں دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ، ان کاکہنا تھا کہ سیلڈ بیلٹ بیکس نہیں ہے ، آر او دھاندلی کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ فارم 46 کسی امیدوار کو نہیں دئے گئے، ہم پیپلز پارٹی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ بیلٹ پیپرکاپہلاتھیلا سیل نہیں تھا، دوبارہ گنتی میں بھی فارم 46  دینے سے انکار کر دیا گیا ، ہمیں دکھادیں کتنے بیلٹ پیپراستعمال  اور کتنے استعمال نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن جائیں گے  اس مذاق کوروکا جائے۔مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ  204 پولنگ سٹیشن میں ہماری لیڈ تھی جو ختم ہوگئی، امید ہے وہ برقرار رہے گی، خوشاب دیہی علاقہ ہے اس کے باوجود رات ایک بجے تک فارم 45 مل گیا، این اے 249 میں فارم 45 رات کے 4 بجے دیا گیا، امید ہے معاملہ یہی پر حل ہو جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارحافظ مرسلین نے کہا کہ 80 کے قریب فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دیے گئے، ہم 9 بجے سے دوبارہ گنتی کیلیے بیٹھے ہوئے تھے، ووٹوں کے تھیلے سیل کے بغیر تھے اور رسی بندھے ہوئے تھے۔

این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کا عمل جلد سے جلد مکمل ہونا چاہیے، ری کاؤنٹگ میں بھی پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی، کوئی غیر قانونی عمل ہوا تو اسے چیلنج کریں گے۔

خیال رہے کہ آج ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل میں الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی  ۔

واضح  رہے کہ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے ، دونوں کے ووٹوں میں صرف 683 ووٹ کا فرق تھا ۔ 

مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنڑی پینل کا اعلان کر دیا،پاکستان سے 4 نام شامل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنڑی پینل کا اعلان کر دیا،پاکستان سے 4 نام شامل

  • ایک دن قبل
 امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث بمبار کی شناخت ہو گئی،ذرائع

 امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث بمبار کی شناخت ہو گئی،ذرائع

  • 18 گھنٹے قبل
مریم نواز نے کل لبرٹی میں ہونے والے بسنت کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

مریم نواز نے کل لبرٹی میں ہونے والے بسنت کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاںاثرات، بدنام زمانہ دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دئیے

بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاںاثرات، بدنام زمانہ دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دئیے

  • 18 گھنٹے قبل
اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

  • 28 منٹ قبل
امریکا، برطانیہ، ایران اور آسٹریلیا کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت

امریکا، برطانیہ، ایران اور آسٹریلیا کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت

  • 18 گھنٹے قبل
سانحہ اسلام آباد: خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپہ، 2 بھائیوں، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

سانحہ اسلام آباد: خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپہ، 2 بھائیوں، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

  • 14 منٹ قبل
اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید، 169 زخمی،وزیراعظم، صدر اظہارافسوس

اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید، 169 زخمی،وزیراعظم، صدر اظہارافسوس

  • 18 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 منٹ قبل
پرائیڈ آف پرفارمنس آرٹسٹ عماد صمدانی لاہور میں انتقال کرگئے 

پرائیڈ آف پرفارمنس آرٹسٹ عماد صمدانی لاہور میں انتقال کرگئے 

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں پیشرفت، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے نجی شعبہ معاہدوں پر عملدرآمد اہم قرار

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں پیشرفت، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے نجی شعبہ معاہدوں پر عملدرآمد اہم قرار

  • 18 گھنٹے قبل
خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

  • 24 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement