بلغاریہ : پوری دنیا میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا آغاز ہوچکا ہے ، ایسے میں وسطی یورپ کے ملک سربیا نے کورونا سے بچاؤکی ویکسین لگوانے کیلئے شہریوں کو بڑی آفر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سربیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ہراس شہری کو 30ڈالر (3،000 دینار) ادا کرے گی جو مئی کے اختتام سے قبل کورونا وائرس ویکسین کی ڈوز لگوالیں گے۔ اس آفر کے بعد سربیا ڈوز کے بدلے خطیر رقم کی ادائیگی اسکیم شروع کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔
سربیا میں یورپ میں ویکسی نیشن کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ روسی ویکسین ، "سینوفرما" اور "سوباٹینک وی" کی روس سے خریداری ہے۔ سربیا کو امریکا کی "فائزر" اور "آسٹرا زینیکا" ویکسینیں بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ چین سے بھی سربیا نے لاکھوں خوراکیں خریدیں اور اپنی 7 ملین آبادی میں سے تقریبا 1.3 ملین افراد کو کامیابی کے ساتھ ویکسین لگا چکی ہے ۔تاہم شہریوں کی جانب سے ویکسین ڈرائیو کا عمل سست روی کا شکار ہو رہا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے ۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 31 مئی تک تمام افراد کو یہ ویکسین حاصل ہوگی اور ہر شہری کو 3،000 دینار (25 یورو ، $ 30) ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ماہ کے آخر تک 30 لاکھ آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی ۔ سربین صدر نے کہا کہ اس پیشکش کا مقصد ملک میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو انعام سے نوازنا ہے تاہم وہ تمام سرکاری ملازم جنہوں نے ایک ڈوز بھی نہیں لگائی وہ معاوضہ نہیں لے سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ بلقان ممالک میں خریداری مراکز میں شاٹس اور رضاکاروں کو انعام دینے کی پیشکش سے ملک شہریوں کو کوویڈ ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہا ہے۔ سربیا کی حکومت کی طرف سے ہفتہ وار تعطیل اپنے ملک میں گذارنے والے غیر ملکیوں کو کرونا ویکسین مفت لگائی جا چکی ہے ۔سربیا کے وبائی امراض کے ماہر زوران رادووونوچ کا کہنا ہے کہ طب کی تاریخ میں مجھے ایسے کسی کیس کا سامنا نہیں ہوا ہے جس میں کوویڈ 19 ویکسینیشن کی ادائیگی کی جاتی ہے، ہم نہ صرف یورپ بلکہ دنیا بھر میں بھی واحد ملک ہیں ۔ دریں اثنا ، ماہرین میں سے کچھ کا خیال ہے کہ پیسوں سے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی اسکیم دو دھاری تلوار ثابت ہوسکتی ہے۔ چونکہ اس سے یہ شکوک و شبہات بھی پیدا ہوسکتے ہیں کہ "اگرچہ یہ آفر لوگوں کے فائدے کے لئے ہے اور ریاست مجھے ادائیگی کر رہی ہے لیکن ا س عمل سے کچھ شبہات بھی جنم لیتے ہیں۔
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- an hour ago

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف
- 4 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 3 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 13 minutes ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 22 minutes ago

بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 5 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 2 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 3 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 4 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 32 minutes ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- an hour ago