لاہور : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے عید کی تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے عید کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ پنجاب میں 8سے16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر مقامات کا رخ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مری یا دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں ۔ فیصلے کی خلاف وزری کرنےوالوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں آٹھ مئی سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ صوبے میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، جہاں پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید108افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار537ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 45ہزار 834ہو گئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح9.03فیصدرہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 23 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 28 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 19 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل