کراچی : کرکٹ کے شائقین تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جو اس کھیل کو شوق سے نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ خود بھی کھیلتے ہیں، تاریخ میں ایسے بے شمار واقعات ہوچکے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہے ایک ایسا ہی شہر قائد میں پیش آیا جہاں نوجوان کرکٹردوران میچ ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں کرکٹ کھیلتے ایسا ناخوشگوارواقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، شاہ فیصل کالونی نمبر تین کے 25 سالہ رہائشی حمزہ شاہد اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب نائٹ میچ کھیل رہے تھے کہ وہ بولنگ کرانے کے دوران اچانک زمین پر گر گئے،حمزہ کو اُس کے اہل خانہ ہسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی،ہسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں حمزہ کی وجہ موت ہارٹ اٹیک بتائی گئی ہے۔
میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا .ویڈیو وائرل !#BreakingNews pic.twitter.com/RHvOSscfA9
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) May 6, 2021
واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیاتھا جہاں میچ کے دوران کریز پرموجود بیٹسمین اچانک گرپڑا اور تکلیف میں ایڑیاں رگڑنے لگا، دیگر کھلاڑیوں نے بھاگ کر سہارا دیا،ساتھی کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
اطلاعات کے مطابق بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں دھڑم سے گرپڑے کچھ ہی پل میں سانس بند ہوگئی۔ساتھی کھلاڑی طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو ہسپتال لے آئے مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دم توڑچکے ہیں۔ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- an hour ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 5 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 5 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 7 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 6 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 4 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 5 hours ago