مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام معاملات میں شفافیت کو اپنایا ہے مریم نواز کی طرح کیلبری فونٹ کا جھوٹا دعوی نہیں کیا


پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے احتساب عدالت میں اپنے خلاف عائد کردہ نیب کے الزامات کو اپنی آج کی ٹویٹ میں حقائق کے منافی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف نیب کی ایک فرضی رپورٹ لیک کی گئی ہے جس کے مطابق میرے اکاؤنٹس میں غیر تصدیق شدہ رقوم جمع ہوئی ہیں۔
جن سے میں نے زمین کی خریداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے جھوٹے الزامات کی واضح تردید میری انکم ٹیکس ریٹرنز سے ہوتی ہے، جن میں تمام تر لین دین کا ریکارڈ، میرے مالی ذرائع اور منی ٹریل واضح طور پر موجود ہیں۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام معاملات میں شفافیت کو اپنایا ہے مریم نواز کی طرح کیلبری فونٹ کا جھوٹا دعوی نہیں کیا ، یہ کوئی کیلبری فونٹ کی طرح کا جھوٹا اور غیر شفاف معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر عائد الزامات کے جھوٹا ہونے کا سب سے بڑا ثبوت خود نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر کا عدالت میں وہ تحریری بیان ہے جس میں اس نے واضح طور پر اعتراف کیا ہوا ہے کہ اس نے تمام املاک کی خود چھان بین کی ہے اور اسے کہیں کسی بے قاعدگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا لہٰذا اس کیس کو کلوز کر دینا چاہئے۔
میرے خلاف نیب کی لیک کی گئی فرضی رپورٹ حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ ہے،مونس الٰہی#GNN #GNN_Updates #gnnnews #newsupdates #breakingnews pic.twitter.com/Rp5LmlHcVA
— GNN (@gnnhdofficial) August 23, 2023

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 21 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل





