Advertisement
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت نے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن ایکٹ کے تحت صدر مملکت سے انتخابات کے شیڈول پر مشاورت ضروری نہیں ہے،بریفنگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 24th 2023, 7:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت نے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

 چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدرات اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کےلئے صدر مملکت کی چیف الیکشن کمشنر کو دعوت کے معاملے پر غور کیا گیا

اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط پر سکندرسلطان راجا نےعارف علوی سے ملاقات نہ کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا گیا اور قانونی ٹیم کی آئین اور قانون کی روشنی میں انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی، قانونی ٹیم نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ الیکشن ایکٹ کے تحت صدر مملکت سے انتخابات کے شیڈول پر مشاورت ضروری نہیں ہے۔

الیکشن ایکٹ میں سابقہ حکومت نے جو ترامیم کی ہیں اس کے تحت عام انتخابات کے متعلق شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن ہی کرے گا اور اسی کی روشنی میں قانونی ٹیم کی طرف سے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کیلثے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا، جس میں ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمیشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت گئی تاکہ اس میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جا سکے۔

عارف علوی نے خط میں لکھا تھا کہ 9 اگست کو سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی، صدر آرٹیکل 48 فائیو کے تحت اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا پابند ہے۔

Advertisement
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • ایک دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
Advertisement