طالبان نے یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے دبئی جانے والی 100 خواتین کو سفر کرنے سے روک دیا
افغان خواتین کو متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا

طالبان نے یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے دبئی جانے والی 100 خواتین کو سفر کرنے سے روک دیا، افغان خواتین کو متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا
دبئی میں قائم ایک اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان کے طالبان حکام نے تقریباً 100 خواتین کو متحدہ عرب امارات جانے سے روک دیا ہے جہاں وہ ان کی یونیورسٹی کی تعلیم کو سپانسر کرنے والے تھے۔
الحبطور گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمد الحبطور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں طالبات کو اسپانسر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور انہیں بدھ کی صبح متحدہ عرب امارات لانے کے لیے انہوں نے ایک طیارے کے اخراجات ادا کیے تھے۔
I am unable to express the disappointment I feel now as The Afghan female students, whom I had provided an educational scholarship in collaboration with the @uniofdubai presented by Dr. Eesa Al Bastaki @ebastaki, were unfortunately unable to reach #DubaiAirport this morning to… pic.twitter.com/gJK9dB2yTf
— Khalaf Ahmad Al Habtoor (@KhalafAlHabtoor) August 23, 2023
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ طالبان حکومت نے ان لڑکیوں کو اجازت دینے سے انکار کر دیا جو یہاں پر تعلیم حاصل کرنے آ رہی تھیں ،انہوں نے انہیں ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور ہم نے طیارے کے لیے پہلے ہی ادائیگی کر دی ہے۔ ہم نے ان کے لیے یہاں رہائش، تعلیم، نقل و حمل کی سیکیورٹی، ہر چیز کا انتظام کیا ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان انتظامیہ اور افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس معاملے پر ابھی تک فوری جواب نہیں دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 hours ago





