عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے نکاح کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان ٹرانسمیشن کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین نےتصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ خان نامی لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کے حوالے سے لرکی کے والد کے ساتھ چند ویڈیوز اور وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔جس میں ایک شخص عامر لیاقت کے گلے لگا ہوا ہے جو عامر لیاقت سے معافی مانگ رہا ہے ، سیاسی رکن عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ خان کے والد ہیں جو ویڈیو میں ان سے معافی مانگ رہے ہیں۔
عامر لیاقت کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ہانیہ خان کے والد اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے مبینہ تیسرے نکاح کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت کا کوئی نکاح نہیں ہوا۔ ہمارے گھر عامر لیاقت آئے تھے اور انہوں نے ہماری مدد کی تھی اور واپس چلے گئے تھے۔میری بیٹی ڈپریشن کا شکار ہے وہ کراچی آئی تھی اور میں اسے واپس اپنے ساتھ لے کر جارہا ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ کوئی بھی ایسی بات نہ کرے جس سے عامر لیاقت کے نام پر حرف آئے۔ میری بیٹی نے جو بھی عامر لیاقت کے ساتھ کیا اس کی طرف سے میں عامر لیاقت سے معذرت چاہتا ہوں۔ کوئی نکاح نہیں ہوا کیونکہ اگر نکاح ہوا ہوتا تو ماں باپ کو تو پتہ ہوتا۔
معروف میزبان عامر لیاقت نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لمبا چوڑا پیغام لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ " میں بہت دل گرفتہ اور رنجیدہ تھا،جانتا ہوں آپ میں سے بہتوں کو مجھ سے نفرت ہے اور اس نفرت سےمجھےکبھی نفرت نہیں ہوئی کیونکہ سب کو اپنی اپنی قبر میں اپنی کرتوتوں کا حساب دینا ہے میرے کردار کا نہیں تاہم اس کے باوجود مجھ پر رکیک تہمت لگائی جاتی رہی۔"
انہوں نے کہا " میں نے اللہ کے حضور اپنے تمام معاملات سپرد کرکے صرف ایک فریاد کی کہ اے میرے پروردگار تُو جانتا ہے کہ میں بے قصور ہوں ، میں نے کوئی نکاح کیا نا تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت مطہرہ کا معاذ اللہ مذاق اڑایا لیکن میرا کرتا پیچھے سے پھاڑا گیا ہے، میری عزت کو تار تار کرنے کی کوشش کی گئی ہے، میرا خاندانی نظام دہل کر رہ گیا ہے اور ایک مخبوط الحواس، ذہنی بیمار اور تصورات میں تقاریب رچانے والی لڑکی نے اپنی عزت کا خیال کیا نا اپنے والدین کو کسی قابل گردانا اور وہ کچھ اول فول اور ہذیان بکا کہ حاسدین کی تو عید ہوگئی لیکن اپنے بھی بعض چاہنے والے اور کچھ بہت قریب لوگ ہکا بکا رہ گئے ۔
عامر لیاقت نے کہا کہ ” ہاں میرا قصور یہ تھا کہ میں نے ان کے گھر کی مدد کی جس طرح ۹۲۱خاندانوں کی گزشتہ کئی برسوں سے مدد ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ میری رمضان نشریات جس آب و تاب سے جاری ہے وہ بہتوں کی نگاہ میں کھٹک رہی تھی کچھ اپنے اور پرائے بھی آگ تاپنے کے لیے ارد گرد آبیٹھے اور اس نے وہ دھماچوکڑی مچائی کہ میں رب سے کہہ بیٹھا کہ “مالک تو کسی پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا سو میں بھی راضی ہوں تیری رضا پر بس ایک تُو ہی جانتا ہے میں بے قصور ہوں۔

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 7 hours ago

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 2 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 6 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 6 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 18 minutes ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 7 hours ago

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 3 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- an hour ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 4 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 2 hours ago