اہتمام مسجد الحرام میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے


مکہ مکرمہ: خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حسن قرآت کا بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی حسن قرآت کا بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا اہتمام مسجد الحرام میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔
قرآن کریم کے حفظ، حسن قرات اور تفسیر کے مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام امیدوار مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ مقابلے کے ابتدائی دور میں جتینے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ججوں کے پینل نے 18 ممالک سے آنے والے 18 امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت سنی۔
ہفتے کی صبح اور شام کو دیگر امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت، حفظ اور تفسیر کا امتحان لیا جائے گا۔ چھ ستمبر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 117 ملکوں کے 166 امیدوار شریک ہیں۔ مجموعی انعامات 40 لاکھ ریال کے ہیں۔
پانچ شعبوں میں ابتدائی پانچ پوزیشنیں جیتنے والوں کو چالیس لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔ وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا ہے کہ مقابلے میں اول آنے والوں کےلیے انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے زمرے میں اول آنے والے کو پانچ لاکھ ریال کا انعام دیا جائے گا۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 16 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 11 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 15 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 18 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 15 hours ago







