جونیئرسکواش چیمپئن حمزہ خان کی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل سےملاقات  

حمزہ خان نے36  سال بعد چیمیپئن شپ جیت کرملک وقوم کا سرفخرسے بلند کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 26th 2023, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جونیئرسکواش چیمپئن حمزہ خان کی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل سےملاقات  

اسلام آباد: جونئیرسکواش چیمیپئن حمزہ خان کی چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل امجد خان نیازی سےملاقات ہوئی، جس میں نیول چیف نے حمزہ خان کو میلبورن میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمیپئن شپ میں شاندار فتح پرمبارک باد دی۔ 

امجد نیازی نے کہا کہ حمزہ خان نے  36سال بعد چیمیپئن شپ جیت کرملک وقوم کا سرفخرسے بلند کیا ہے، نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگےلانےاور کھیلوں کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ 

حمزہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سکواش کے فروغ کے لیے اقدام قابل تعریف ہے۔