سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کے خلاف اپنا بیانیہ کھڑا کر کے فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھےپی ٹی آئی ایک مجرم پارٹی ثابت ہوسکتی ہے جس پر پابندی لگ سکتی ہے۔


پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے وائس چیئرمین محمود خان کے ہمراہ صحافیوں سے ملاقات میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے جنرل (ر) فیض حمید اور قمر جاوید باجوہ نے ماحول بنایا لیکن عمران خان نہیں مانے، جنرل (ر) باجوہ نےکہا کہ شہباز شریف لکھ کر دیں گےکہ اسمبلی تحلیل ہوگی، انہوں نے عمران خان کو کہا کہ دھرنا ختم کرو لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی کا بہت ساتھ دیا تھا لیکن انہوں نے بھی آخر میں ہاتھ کھڑے کردیےتھے اورکہا کہ میں اور کیا کروں میں اب کچھ نہیں کرسکتا،عمران خان 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، حکومت تو صرف اعظم خان ہی چلاتے تھے باقی مدد کرتے تھے۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کے خلاف اپنا بیانیہ کھڑا کر کے فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی ایک مجرم پارٹی ثابت ہوسکتی ہے جس پر پابندی لگ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک ہےاس کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پختونخوا کے اہم رہنما جلد پارلیمنٹرین کا حصہ ہوں گے، 2 ماہ میں پارٹی ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل




