دوحہ :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیرخزانہ علی شریف العمادی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیرخزانہ علی شریف العمادی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔قطر کے وزیرخزانہ پر طاقت کےغلط استعمال اور پبلک سیکٹر سے متعلق دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات بھی ہیں۔
علی شریف العمادی 2013 کے بعد سے قطر کے وزیر خزانہ رہے ہیں اور وہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے 300 ارب ڈالر کے طاقتور خودمختار دولت فنڈ کے بورڈ کا حصہ تھا۔
وہ مشرق وسطی اور افریقہ کے سب سے بڑے قرض دینے والے قطر نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔
عمادی نے 2014-2015 کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کے دوران قطر کی معاشی پالیسیوں کو آگے بڑھایا جس سے قطر سمیت خلیجی ممالک کو بھی معیشت کے حوالے سے فائدہ ہوا۔
قطر جو مائع قدرتی گیس کی پیدوار کے حوالے سے ایک اہم ملک ہے ،کورونا وائرس بحران اور کم عالمی توانائی کی طلب کی وجہ سے پچھلے سال اس کی معیشت میں 3.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔
علی شریف عمادی کو ایک بین الاقوامی مالیاتی رسالہ ، جو وزرائے خزانہ کے سالانہ پروگرام کا اہتمام کرتا ہے ، " بینکر "کے ذریعہ ، خطے میں 2020 کے بہترین وزیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگلے سال فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے قطر نے گذشتہ چند سالوں سے انفراسٹرکچر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ اس سال بڑے منصوبوں پر خرچ کم ہونا ہے۔

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 4 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 3 hours ago

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 7 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 20 minutes ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 7 hours ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 4 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 3 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 4 hours ago