لاہور : وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب سے ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست پر رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی پنجاب نے مختلف گروپنگ میں موجود افراد سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا،وزیر اعظم نے عندیہ دیا کہ بجٹ کے بعد کچھ اہم فیصلے لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے شکست کی وجوہات بارے استفسارکیا اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مسلسل شکست پر رپورٹ مانگ لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اہم ٹاسک دیدیا،وزیر اعظم نے حکم دیا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ ترجیح دی جائے اور عوامی رابطے مزید بہتر کئے جائیں، محکموں ، ضلعوں میں بلاجواز سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے، سرکاری اداروں تک عوام کی رسائی بہتر بنائی جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ایسی ہوں کہ عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو ترجیح دیں،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں براہ راست عوامی مفاد کو ترجیحات میں شامل رکھا جائے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضمنی انتخاب ہو ٹیم ورک کے طور پر پارٹی کی سطح پر بہترین ورکنگ ہونی چاہیے، ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق بھی رپورٹ ملی اب خوشاب ضمنی الیکشن سے متعلق بھی رپورٹ مانگ رہا ہوں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں بہترین کام کیا، اس سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے۔
وزیراعلی پنجاب نے مختلف گروپنگ میں موجود افراد سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ کے بعد کچھ اہم فیصلے لیں گے۔

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 3 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 9 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 4 گھنٹے قبل
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 6 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 10 گھنٹے قبل
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 10 گھنٹے قبل

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 10 گھنٹے قبل