Advertisement

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

8کاروائیوں میں 266 کلوگرام سے زائد منشیات اور 20250 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 27th 2023, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8کاروائیوں میں 266 کلوگرام سے زائد منشیات اور 20250 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائیٹی میں گاڑی سے 30 کلو افیون اور 100 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی. کاڑی سے ایک عدد نائن ایم ایم اور 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لی۔کارروائی کے دوران صوابی کا رہائشی مُلزم موقع پر گرفتار کر لیا.

کری روڈ اسلام آباد پر کراچی کے رہائشی ملزم سے 100 نشہ آور گولیاں برآمد اورکراچی میں واقع کوریئر آفس میں دو پارسلز سے مجموعی طور پر 1 کلو 320 گرام آئس برآمد کر لیے، مذکورہ پارسل ہانگ کانگ اور بحرین کے لئے بُک کئے گئے تھے۔

کراچی، شاہراہِ فیصل پر واقع کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانیوالے پارسل سے 270 گرام آئس برآمد کر لی جبکہ حب کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 122 کلو چرس بھی برآمد کی۔ 2ملزمان منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق چمن سے 15000 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور 5250 لٹر گندھک کا تیزاب برآمد کیا گیا ،مذکورہ کیمیکل کلی عبد الرحمن میں سمگلنگ کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔

پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں ملزم کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد،پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-787 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔خیبر کے علاقے زخا خیل سے سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی ،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
Advertisement