جلاؤ گھیراؤ میں میرے کارکن اور پارٹی کے لوگ ملوث نہیں تھے

9 مئی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو بیان دیا کہ جلاؤ گھیراؤ میں میرے کارکن اور پارٹی کے لوگ ملوت نہیں تھے۔ جے آئی ٹی کی عمران خان سے اٹک جیل میں تفتیش کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے بتایا کہ جلاو گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں کوئی اور افراد تھے، جنہوں نے لوگوں کو پکڑا تھا لوگ انہی کی طرف گئے، پولیس پکڑتی تو وہ تھانے جاتے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی سربراہی میں جے آئی ٹی ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کے لئے اٹک جیل پہنچی اور ان سے سوالات کیے۔ چئیرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشتگردی کے 6 مقدمات درج ہیں، اور جے آئی ٹی نے عمران خان سے 6 مقدمات کی ہی تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو جواب دیا کہ میں گرفتار ہوگیا تھا، میں نے کسی کو فون کرکے اشتعال نہیں دلایا۔
جے آئی ٹی نے چیئرمین سے سوال کیا کہ لوگ کنٹونمنٹ کے علاقے میں کیوں گئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جنہوں نے لوگوں کو پکڑا تھا وہ انہی کی طرف جانا تھا، آپ کے لوگ انہیں پکڑتے تو وہ تھانوں کی طرف جاتے۔
جے آئی ٹی نے سوال اٹھایا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس موجود ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں۔
جے آئی ٹی کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹومنٹ کے علاقے میں گئے، جلاو گھیراؤ میں میری پارٹی کا کارکن نہیں کوئی اور افراد تھے۔
جے آئی ٹی نے چئیرمین سے کہا کہ آپ کے اشتہاری ملزمان اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سے رابطوں کے کچھ شواہد ملے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شواہد ہیں تو رابطہ کرنا کون سا جرم ہے، آپ کو جو بات کرنی ہے میرے وکیل سے کریں۔ جس پر جے آئی ٹی نے کہا کہ آپ وکیل کو عدالت میں بلائیے گا، ہم تفتیش کرنے آئے ہیں۔

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 19 گھنٹے قبل

سال 2025 کے مقابلے رواں سال لاہور میں جرائم میں نمایاں کمی، سی سی ڈی کا دعویٰ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات
- 19 گھنٹے قبل

ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے دن کے اختتام تک بنگلا دیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس
- ایک دن قبل

بنوں حملے پر پاکستان کا سخت سفارتی ردعمل،فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

پی ایف یو سی کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد،اسپیکر ملک احمد خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
- ایک دن قبل

مسلسل دو وروز کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 منٹ قبل
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

قابض افغان رجیم کی ریاستی دہشتگردی جاری ، پوست کے خاتمے کے نام پر نہتے شہریوں کا قتلِ عام
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیرِاعظم سے ملاقات، مہنگائی کم کرنے اور عوامی ریلیف کیلئے اہم ہدایات
- 18 گھنٹے قبل







