دونوں درخواستوں پر سماعت آج گیارہ بجے ہوگی


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سزامعطل کرنے کی درخواست پرسماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، دونوں درخواستوں پر سماعت آج گیارہ بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرالیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
عدالت نےآج الیکشن کمیشن کو متبادل وکیل کا انتطام کرنے کا حکم دے رکھا ہے، گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر فاروق نے ریمارکس دیئے تھے کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا غلط کیا، ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کرسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پیر کو دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 3 سال کی سزا معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کیس میں اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں اور وہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف قرار دے چکے ہیں۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 17 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل




