یہ فیصلہ ان گھناؤنے جرائم کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا،عادل بن عبدل الرحمان العسومی


ریاض: عرب لیگ کے قانون ساز ادارے عرب پارلیمنٹ نے ڈنمارک میں کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹویٹر پر عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدل الرحمان العسومی نےپوسٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فیصلہ ان گھناؤنے جرائم کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا جن کا مشاہدہ ڈنمارک نے حال ہی میں قرآن کریم کی بے حرمتی کر کے کیا۔
انہوں نے سویڈن اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ڈنمارک کی مثال پر عمل کریں۔انہوں نے یورپی پارلیمنٹ سے بھی کہا کہ وہ اجتماعی سطح پر ایسا ہی قانون اختیار کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مذہبی مقدسات اور علامات کو مجروح نہ کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام مخالف کارکنوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد ڈنمارک کی مرکزی دائیں بازو کی حکومت نے مجوزہ قانون متعارف کروایا ہے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 15 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 20 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 گھنٹے قبل




