شہریارآفریدی اور شاندانہ گلزار کو 6 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی گئی
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی عدم دستیابی پر سرکاری وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی اور شاندانہ گلزار کو 6 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی عدم دستیابی پر سرکاری وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایم پی او آرڈر معطل کر رکھے ہیں۔ ایم پی او آرڈرز معطل ہونے پر دونوں رہنماؤں کو جیل سے رہا کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایم پی او آرڈر جاری کیے تھے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 10 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل





