تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشت گردی کی عدالے کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نےمحفوظ فیصلہ سنایا


انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری کو گزشتہ روز ضمانت پر رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، جہاں ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پراسیکیوٹر راجا نوید نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ لوگوں سے رقم جمع کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے ۔ ایمان مزاری کا تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزمہ کے قبضے سے رقم برآمد کرنی ہے اور شریک ملزمان تک پہنچنا ہے۔
وکیل ز ینب جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ 26 اگست 2023ء کو ایمان مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ 26 اگست کو ایمان مزاری جیل میں تھیں اور ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونا تھی۔ پی ٹی ایم کو حکومت پاکستان نے جلسے کے لیے این او سی دیا ۔ ایمان مزاری کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت تھانہ بہارہ کہو کی پولیس وہاں موجود تھی ۔
ایمان مزاری کی وکیل نے دلائل دیے کہ ایک واقعہ پر متعدد ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتیں ۔ عدالت آج مقدمے سے ڈسچارج کرے کسی اور کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ ایمان مزاری پی ٹی ایم کی عہدے دار نہیں ہیں ۔ ایمان مزاری کی بینک اسٹیٹمنٹ دینے کو تیار ہیں، فون اور لیپ ٹاپ پولیس کے پاس ہے ۔ ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت کیوں ہے ؟۔
وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری ایف آئی آر درج کروانے والے سے نہ کبھی ملیں نہ پیسے لیے۔ ایمان مزاری کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے ۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ جلسے کے لیے این او سی دینے کا یہ مطلب نہیں کہ ریاست مخالف نعرے لگائے جائیں ۔ عدالت ریمانڈ دے گی تو شواہد اکٹھے کریں گے، جس پر وکیل زینب جنجوعہ نے جواب دیا کہ ایمان مزاری تفتیش میں تعاون کر رہی ہیں، اس لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالتوں کو اسکور برابر کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ عدالتوں کو اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے ۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سنا دیا۔ عدالت نے ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 7 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 8 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 8 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago



