عمران خان 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے


اٹک: سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی سربراہی میں اٹک جیل میں سماعت کے دوران ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔
عمران خان 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے، انہیں خصوصی عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا، اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کی۔ سماعت ختم ہوتے ہی جج ابوالحسنات اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
سماعت کے دوران جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جیل کے اطراف اٹک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے تعینات تھے۔
وزارت قانون نے اٹک جیل میں سماعت کی اجازت دے دی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت منتقل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
اس سے قبل وزارت قانون نے کیس کی سماعت جیل میں کرنے کی اجازت دی تھی۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سماعت وزارت داخلہ کے سیکیورٹی خدشات کے باعث اٹک جیل میں ہوگی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک گھنٹہ قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل



