جولائی 2023 میں 12575 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا


اسلام آباد: ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں6.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 میں 12575 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا جس پر 14.595 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ۔ گزشتہ سال جولائی میں 11000میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیاگیا تھا جس پر 15.809 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اسی طرح جولائی میں 277801 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد ریکارڈکی گئیں جس پر 278.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔
گزشتہ سال جولائی میں 194081 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیاگیا جس پر 299.39 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.13 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل






