Advertisement
پاکستان

سائفر کیس،شاہ محمود قریسی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 30th 2023, 7:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائفر کیس،شاہ محمود قریسی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سائفر گمشدگی کیس، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا، اس دوران سابق وزیر خارجہ کی جانب سے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے نے عدالت سے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے خصوصی عدالت نے مسترد کردیا۔ خصوصی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضع رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی  درخواست بھی دائرکردی گئی۔وکیل بابراعوان نے شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت دائر کردی۔

جج ابولحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے وکلاء کو جیل میں ملاقات کی اجازت دےدی۔ جیل میں شاہ محمود قریشی سے وکلاء بابراعوان اور آمنہ علی آج ملاقات کریں گے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 12 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 19 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 19 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 18 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 16 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
Advertisement