ملک سے چاول کی مجموعی برآمدات میں کمی ریکارڈ، باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ
جولائی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو129.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا


اسلام آباد: ملک سے چاول کی مجموعی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو129.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 45 فیصدکم ہے، جولائی 2022 میں چاول کی برآمدات کا حجم 187.95ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.0109 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 2.770 ارب ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں باسمتی چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا، جولائی میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو60.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجون میں 67.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 49.06 ملین ڈالرتھا۔
باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات کاحجم جولائی میں 69.38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 94.05 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 138.88 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات سے ملک کو1.484 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 1.978 ارب ڈالرتھا۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 11 منٹ قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 3 منٹ قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 27 منٹ قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 20 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)









