Advertisement
پاکستان

نگران وزیر اعظم کا اسمگلنگ پرایکشن لیتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کاحکم

اسمگلنگ میں ملوث حکام کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے،انوار الحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 2nd 2023, 12:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اعظم کا اسمگلنگ پرایکشن لیتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کاحکم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سرحدوں پرافغان ٹریڈ کے نام پر اربوں کی سمگلنگ پرایکشن لیتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کاحکم دیدیا۔

افغان ٹریڈ کے نام پر300ارب کی سمگلنگ پروزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کیاتھا ۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس میں ملک بھر، بالخصوص سرحدی علاقوں میں مختلف اشیاء کی سمگلنگ کی صورتحال اور روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایکس پر انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک بڑی وجہ سمگلنگ بھی ہے۔ ٹیکس چوری اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سمیت بہت سے مسائل سمگلنگ سے جڑے ہوئے ہیں۔ آج میں نے سمگلنگ روکنے اور اس میں ملوث حکام کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنےکا حکم دیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کسٹمز حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک سے چینی، پٹرولیم مصنوعات، یوریا، زرعی اجناس اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے سد باب کی سختی سے ہدایت کی تھی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دس اضافی جوائنٹ چیک پوسٹس نوٹیفائی کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ بلوچستان میں سمگلنگ میں ملوث سرکاری افسران کی انٹر ایجنسی رپورٹ مرتب کرکے جلد پیش کی جائے، بلوچستان میں سمگلنگ میں ملوث افسران کے خلاف مؤثر محکمانہ کاروائی یقینی بناتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کوبریفنگ میں بتایا گیاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ملک میں سمگلنگ میں چالیس فیصد کمی آئی۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • a day ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • a day ago
Advertisement