Advertisement

سعودی معذور سیاح نے مکہ سے مدینہ پیدل سفر 26 دن میں مکمل کرلیا

معذوری کے باوجود وہ سیر کے لیے نکل سکتے ہیں، احمد یحیی عسیری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 2nd 2023, 4:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی معذور سیاح نے مکہ سے مدینہ پیدل سفر 26 دن میں مکمل کرلیا

مکہ مکرمہ: سعودی معذور سیاح احمد یحیی عسیری نے سیکڑوں کلو میٹر پیدل سفر کرکے معذوروں کو چیلنج قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد یحیی عسیری نے بتایا کہ دو برس کا تھا کہ دایاں پیر مفلوج ہو ا۔

نشونما کا سلسلہ رک گئی اور ٹانگ پانچ سینٹی میٹر چھوٹی رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد اپنے معذور بھائیوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ معذوری کے باوجود وہ سیر کے لیے نکل سکتے ہیں اور اپنے بارے میں معاشرے کی سوچ تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دانستہ اپنے لیے الرحال الاعرج ( لنگڑے سیاح ) کا لقب اختیار کیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں لنگڑا اور معذور ہوں۔ معذور بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کر رہا ہوں۔ احمد یحیی عسیری نے کہا کہ انہوں نے روزانہ 45 منٹ پیدل چلنے کا عزم کیا تھا۔ اس کی ابتدا 45 منٹ سے کی جو اب گھنٹوں اور میلوں کے سفر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خمیس مشیط سے ابھا کا پیدل سفر دو بار طے کیا۔ خمیس مشیط سے سراۃ عبیدہ کا سفر چار روز میں مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یوم وطنی (نیشنل ڈے) پر الخرج سے دارالحکومت ریاض کی عتیقہ جامع مسجد تک پیدل گیا۔ مسجد التنعیم مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا پیدل سفر کر چکا ہوں۔ 25 روز میں مکہ سے مدینہ پہنچا تھا۔ آخری سفر طائف سے ابھا کا کیا ہے۔ 600 کلو میٹر کا یہ سفر 26 دن میں مکمل کیا۔

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 17 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • ایک دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 20 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement