صدر شی جن پنگ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں جس کی مایوسی ہےلیکن میری ان سے ملاقات ہو گی،امریکی صڈر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت نہ کرنے سے مایوسی ہوئی ہے، توقع تھی کہ یہ اجلاس چین کے ساتھ تعلقات کو بھی بہتر کرنے کا ایک موقع ہو سکتا تھا۔ امریکہ کو توقع تھی کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے
ڈیلاویئر میں صحافیوں نے جب جو بائیڈن کہ چینی صدر شی جن پنگ جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں جس کی مایوسی ہے،لیکن میری ان سے ملاقات ہو گی۔
تاہم بائیڈن نے یہ نہیں بتایا کہ چینی صدر سے وہ آئندہ کہاں ملاقات کر نے والے ہیں۔ اگر چینی صدر اس ہفتے کے اواخر میں دہلی نہیں آتے ہیں، تو بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات نومبر میں ہو سکتی، کیونکہ امریکہ اس وقت سان فرانسسکو میں اے پی ای سی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہو گا۔
بھارت میں جی 20 میٹنگ کی تیاریوں سے واقف عہدیداروں کے مطابق شی جن پنگ سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کا سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ چین اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے پس منظر میں ہوا ہے اور امکان ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہوں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آخری بار نومبر میں انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم دونوں کے درمیان تعلقات میں کوئی بھی پیش رفت اس وقت پٹری سے اتر گئی جب امریکہ نے ایک مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کا فیصلہ کیا۔
تائیوان سمیت متعدد مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلاف پائے جاتے ہیں۔ اس میں جزیرہ تائیوان کا دورہ کرنے والے امریکی قانون سازوں اور تائیوان کے صدر کے دورہ امریکہ کے علاوہ سیمی کنڈکٹر کی ٹیکنالوجی پر بھی اختلافات ہیں۔ اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ کی چینی برآمد پر پابندیاں، کیوبا کی سرزمین سے چینی نگرانی کے بارے میں اطلاعات اور غبارے کا واقعات جیسے امور پر دونوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 14 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 16 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 16 hours ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 11 hours ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 11 hours ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 4 hours ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 13 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 16 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 14 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 16 hours ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 16 hours ago









