سابق حکومت غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکےملک سے فرار ہوگئی ہے،شیخ رشید
مسلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی بلکہ عوام کو مزید ڈرایا جارہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا ہوگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے مسلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی بلکہ عوام کو مزید ڈرایا جارہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔
اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے مسلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی عوام کو مزید ڈرایا جارہا ہے کہ مزیدبجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے اگر…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 4, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے۔ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو تکلیف سہنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے عوام کے جذبات مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں بھڑک رہے ہیں
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ورنہ بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے اور پھر یہ کسی کے بس میں نہیں رہے گی اور پھر اس معاشی بحران کو کوئی بھی حل نہیں کر پائے گا

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل



