تاریخ میں کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا


نئی دہلی: اگرچہ مودی حکومت منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن براہ راست بھارتی فوج کے ماتحت کام کرنے والی آسام رائفلز کا تازہ بیان حساس سرحدی ریاست میں جاری غیر مستحکم صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی سی نائر نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ منی پور کی صورتحال غیر معمولی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں تاریخ میں کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہ ہمارے لیے نیا ہے اورمنی پور کے لیے بھی نیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نائر نے کہاکہ ایسا ہی کچھ 90کی دہائی کے اوائل میں ہوا جب ناگا اور کوکی آپس میں لڑے پڑے تھے اور پھر 90کی دہائی کے آخر میں کوکی گروپوں میں بھی اسی طرح کی لڑائی ہوئی ۔منی پور میں تشدد سے اب تک کم از کم 160 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2,000دیہاتوں اور 360سے زیادہ گرجا گھروں کو نذرآتش کرنے کی اطلاعات ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نائر نے متعدد چیلنجوں کے بارے میں بات کی جن کا بھارتی فورسز کو سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی معاشرے میں ہتھیار عام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ہتھیاروں کو واپس لینا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں پولیس کے اسلحہ خانے سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تعداد 3000سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ 3 جون کوبھارتی اخبارانڈین ایکسپریس نے خبر دی کہ پولیس اور ریاستی اسلحہ خانے سے تقریبا 4000ہتھیار لوٹ لیے گئے ہیں۔ اخبار نے کہا کہ اس وقت تک صرف 650ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔ اے کے رائفلوں، انساس رائفلوں اور بموں سمیت جس طرح کے ہتھیار لوٹے گئے ہیں وہ ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 32 منٹ قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 7 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 42 منٹ قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- ایک دن قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 18 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- ایک دن قبل

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 25 منٹ قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 14 منٹ قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل











