ہم شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور بحران کے حل کے لیے بنیادی نقطہ نظر کا اشتراک کریں


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے مستقبل بارے فیصلہ کرنا شامی شہریوں پر منحصر ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دورے پرآئے ترک صدر رعجب طیب اردوان کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور بحران کے حل کے لیے بنیادی نقطہ نظر کا اشتراک کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شام کی مکمل بحالی کے لیے قومی مفاہمت اور اتفاق حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ خود شامی شہری کریں اور باہر کی ریاستوں کے ماڈل مسلط نہ کیے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے ترک صدر کے ساتھ شام کے تصفیے پر بات چیت کی اور ہم اس حوالے سے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں خاص طور پر ہم آستانہ فارمیٹ کے تحت تعمیری تعاون کر رہے ہیں جو شام کے بارے میں بین الاقوامی مشاورت کا سب سے موثر طریقہ کار ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- an hour ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 hours ago





